Chalo ab laut aao na…

چلو اب لوٹ آؤ نا

کہانی ختم کرنی ہے

مگر انجام سے پہلے

تمہیں اپنا بنانا ہے

میری آنکھوں نے

سارے خواب ہیں دیکھے 

تمہارے ہی حوالے سے 

وفا کو استعارہ جانتی ہیں یہ

محبت کا 

تمہارے ہی بتانے سے

کہ ان آنکھوں کی لو اب بھی

جھلملاتی ہے 

تمہاری یاد کے ان مٹ

ستاروں سے

ان دیوں کے بجھنے سے پہلے 

تم لوٹ آؤ نا 

کہ کہانی ختم کرنی ہے

حسیں انجام دینا ہے

جہاں دل مل ہی جاتے ہیں

 خواب تعبیریں پاتے ہیں

ستارے جھلملاتے ہیں

سو اب تم لوٹ آؤ نا!!! 

(ح ف مومن)

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started